Posts

Showing posts from March, 2020

عوام کی بے بسی اور پولیس کی جارحیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
عوام کی بے بسی اور پولیس کی جارحیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی   کوئی معاشرہ کوئی ملک کوئی آرگنائزیشن حتی کہ ایک محدود خاندان بغیر نظم ونسق کے نہیں چل سکتا، قوم وملت اور ملک ومعاشرہ اسی وقت تک قائم رہ سکتا ہے جب تک وہ کسی نظام کسی سسٹم اور کسی قانون کی ڈور کے ساتھ بندھا ہے'،یہی قانون اور نظم وضبط اسے ترقی کی راہوں پر لاتا ہے'،کامیابیوں سے ہمکنار کرتا ہے'، ملک کو جرائم سے محفوظ رکھتا ہے'امن کی خوشگوار فضا پیدا کرتا ہے'،نظم وضبط کے بغیر معاشرہ ایک انسانی بھیڑ ہے ۔سماج ایک جنگلی اور وحشی گلہ ہے'جس کی نہ کوئی سمت سفر ہے'نہ کوئی مستقبل، امن وسکون ہے'نہ راحت و عافیت کا ماحول پیدا کرنے والی کوئی روشنی۔۔۔ عہد قدیم سے لیکر عصر حاضر تک جن قوموں نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اس کا راز یہی نظم ونسق اور عدالت وانصاف ہے' عوام کے ساتھ ساتھ مقتدر اعلی اور اصحاب مناصب کو قانونی ڈور سے وابستہ کرنے کے لئے ہر زمانے میں محافظین پر مشتمل ایک شعبہ  کی حکومتی سطح پر تشکیل دی گئی رومن ایمپائر کے دور میں یقیناَ اس شعبے کو ترقی دی گئی لیکن اسلام کے عہد زریں میں حضرت ع...

ایک نام نہاد مہتمم کا قوم کے بچوں کے ساتھ سفاکانہ رویہ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
ایک نام نہاد مہتمم کا قوم کے بچوں کے ساتھ سفاکانہ رویہ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی کہتے ہیں زمینیں جب سیلاب سے بھر جاتی ہیں تو  موذی جانور بھی اس وقت درندگی بھول جاتے ہیں اور طوفانوں اور قحط سالیوں اور موت کی بارشوں میں وحشی جانور بھی چیر پھاڑ کے عمل سے رک جاتے ہیں،‌ اس وقت ملت اسلامیہ ہند جن مصائب سے دوچار ہے،جن طوفانوں سے نبرد آزما ہے'، مشکلات کے جس سمندر میں اس کی کشتی حیات ہچکولے کھا رہی ہے'، دن کے اجالے کی طرح عیاں ہے'،ایک طرف فرقہ پرستی کی گھٹائیں اس کے سروں پر چھائی ہوئی ہیں، فسطائیت کا عفریت منھ پھاڑے کھڑا ہے'، نسل کشی کے منصوبوں میں اس کا وجود گھرا ہوا ہے'، تو دوسری طرف سماوی آزمائش اور قدرتی بلا اور خوفناک وہلاکت خیز مصیبت نےبھی کرونا کی شکل میں اسے خوف و ہراس کی تاریکیوں میں غرق کر رکھا ہے'،جس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن ہوچکا ہے'،زندگی کی رفتار ٹھہر چکی ہے'، کاروبار اور نقل و حرکت کے سارے ہنگامے سرد ہوچکے ہیں انتہا یہ ہے'کہ مساجد ،مدارس،اور دیگر عبادت گاہیں مقفل ہوگئی ہیں۔۔۔۔ ایسے وقت میں ایک انسان کا فریضہ ہے'کہ وہ خاص...

ملک گیر لاک ڈاؤن اور اس کے حالیہ اثرات شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
ملک گیر لاک ڈاؤن   اور اس کے حالیہ اثرات شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی   کرونا وائرس کی قیامت تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے'،روئے زمین کے وہ ممالک جو وسائل کی فراوانی،اسباب کی وسعت،ٹیکنالوجی کی جدت اور نت نئی ایجادات کے لحاظ سے امتیازی مقام پر تھے،معیشت جن کی آسمانوں کو چھو رہی تھی ،زندگی کی ضروریات کے وہ سامان جو پسماندہ ممالک میں میسر نہیں تھے یہاں ڈسٹ بین میں ڈال دئیے جاتے تھے،معیار زندگی اس قدر بلند کہ ایک فرد کی عیاشیوں میں خرچ ہونے والے سامان عیش وعشرت کی قیمتوں سے غریب ممالک کی کئی بستیاں آباد ہوجائیں۔ زندگی کے ارد گرد جدید آلات کے وہ حصار کہ ظاہرا تمام مصائب وآلام کی ہلکی سی ہوائیں اور کلفتوں کی دھوپ کے لئے عبور کرنا ناممکن،      عیش و عشرت کے خمار میں ڈوبی ہوئی فضا، ہفت رنگ ہواؤں اور دن کے مناظر اور اجالوں کو شرمادینے والی روشنیوں میں نہائی ہوئی راتوں،اور زرق برق ماحول میں خواہشات نفس کی تکمیل کے تمام پر تعیش سامانوں کی موجودگی میں کسے اتنی فرصت ہے'کہ وہ کائنات کی حقیقتوں کو سمجھے،اپنی حیات مستعار کے بارے میں غور کرے، کائنات ...

یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی امام وخطیب مسجد انوار شیواجی نگر ممبئی

Image
یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی امام وخطیب مسجد انوار شیواجی نگر ممبئی  دنیا اور اس کی رنگینیاں، اس پر موجود مخلوقات کی آبادیاں،  سبزہ زاروں چمن زاروں کے خوبصورت مناظر، سمندروں ودریاؤں کی مچلتی ہوئی بے تاب لہریں، بلند وبالا کوہساروں کے طویل سلسلے، دوڑتی بھاگتی ہوئی کردار وعمل کی  متحرک  شعاعیں، روز وشب کے ہنگام میں ذاتی مفادات کے حصار میں قید اور پست وعارضی مقاصد میں سرگرم انسانی قافلوں کی کائنات ۔ہر وقت متحرک،ہر آن متغیر اور ہر لمحہ تبدیل وتنسیخ، اور عروج وزوال کی طرف ہمہ وقت محو سفر ہے،  یہ فلسفہ اس قدر واضح اور کلیر ہے'اور اس قدر حقیقت کا مظہر ہے کہ آج تک کسی مادہ پرست،کسی ملحد وظاہر پرست  کسی ریسرچ اسکالر یا کسی مذہب بیزار کو اس سے انکار کی جرأت پیدا نہیں ہوسکی۔ اسباب و علل اور تغیرات حوادث کی اس دنیا میں صحت مند انسانی معاشرہ اور ارتقاء آشنا سماج وملک کے لئے ضروری ہے'کہ نشیب و فراز کی اس رہ گذر میں زندگی کی صاف ستھری وہموار شاہراہ سے لیکر سنگلاخ راہوں تک ہر انسان اعتدال و توازن اور انصاف ومساوات کے انس...

قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا از قلم ✍️ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا از قلم ✍️ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی اس وقت تقریباً دنیا کے اکثر ممالک میں کرونا نامی مہلک وبا نے  اضطراب وسراسیمگی کی فضا پیدا کی ہے'مشرق وسطیٰ کے ترقی یافتہ ملکوں نے ایشیائی ممالک کے باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے'، چائنا سے پیدا ہونے والا یہ خطرناک وائرس طوفان کی طرح ایشیا سے لیکر یورپ تک پھیل گیا، اس پر قابو پانے کے لیے اور اس کے سد باب کے لئے حکومتیں وسیع پیمانے پر ایکٹیو ہیں،لیکن ہنوز کامیابی کی منزلیں روپوش ہیں، کہتے ہیں یہ وائرس  چائنا میں مخصوص زہریلے جانوروں چمگاڈر اور سانپ وغیرہ کو بطورِ غذا استعمال کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے' اس خبر کے غلط اور صحیح سے قطع نظر اس بات میں شک نہیں ہے کہ مذکورہ ملک میں جانوروں کے حلال وحرام اور ان  کے قبیح وغیر قبیح کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے،بلکہ جسمانی خصوصیات کے لحاظ سے انتہائی بدترین غلیظ قسم کے جانوروں کیڑوں مکوڑوں سے اپنی بھوک کی تکمیل کے لیے چائنا سارے عالم میں مشہور اور امتیازی حیثیت رکھتا ہے اور یہ بات طے ہے'کہ غیر فطری غذاؤں کے اثرات جہاں ر...