اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی
اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی اس دنیا میں تاریخیں انسانوں کو امتیازی مقام کرتی ہیں،لمحات شناخت عطا کرتے ہیں، زمانے کی کوئی گردش اور وقت کی کوئی گھڑی انھیں یادگار بنا جاتی ہے، گردش شام و سحر کی انہیں مخصوص ساعتوں کے آئینے میں انسان اپنے اہم واقعات کو دیکھتا ہے، وہ اپنی ذات کو خاندان کواور قوموں کو انہیں تاریخی حوالوں سے پہچا نتا ہے وہ تاریخ اس کی زندگی کا حوالہ ہوتی ہے اور پستیوں وعظمتوں کے حوالے سے اس کے وجود کی رہین منت۔۔ لیکن زندگی کی شاہراہوں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی زندگیاں ان لمحات اور زمانوں کے رحم وکرم کی محتاج نہیں ہوتی ہیں، ان کے وجود کی تنویروں میں کسی ساعت کسی وقت کسی تاریخ اور کسی گردش ارض وفلک کا کرشمہ نہیں ہوتا ہے ،بلکہ زمانے کی گردشیں خود اپنی انفرادیت کے لئے ان کی محتاج ہوتی ہیں، وہ اپنی صلاحیتوں،استعدادوں ،بے نظیر شعوری قوتوں،مسلسل جہد،متواتر عمل، چٹانوں کی طرح عزم،پہاڑوں کے مانند ہمت واستقلال، دریاؤں کی طرح بے تاب،اور ہواؤں کی طرح ہردم رواں دواں اور پارے کی طرح بے چین طبیعت کے...