عالمی یومِ مزدور یکم مئی کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش یوم مزدور اور اس کا تاریخی پس منظر شرف الدین عظیم الاعظمی
عالمی یومِ مزدور یکم مئی کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش یوم مزدور اور اس کا تاریخی پس منظر شرف الدین عظیم الاعظمی روئے زمین پر بے شمار ایسے ایام ہیں جو مختلف واقعات سے منسوب ہوکر کسی نہ کسی قوم و ملت ، خطہ و ملک، اور مذہب وتمدن کے لحاظ سے تاریخی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں، ان لمحات کو اور مخصوص ایام کو مختلف صورتوں میں اور متنوع شکلوں میں یاد کیا جاتا ہے،برسی منائی جاتی ہے، دکھ درد کا اظہار کیا جاتا ہے، ان واقعات اور سانحات کا ذکر کرکے اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے طرزِ عمل سے بالکلیہ اجتناب کیا جائے گا جس سے انسانیت مجروح ہوتی ہو، جس کے نتائج انسانی دنیا پر تباہ کن اثرات کی صورت میں ظاہر ہوتے ہوں، یا اگر وہ تاریخیں مسرتوں کی یادگاریں ہیں تو خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے، گھروں کو سجایا جاتا ہے،مارکیٹس کی دلہنوں کی طرح تزئین ہوتی ہے'، گھروں سے لیکر فٹ پاتھوں،اور چھوٹے ہوٹلوں سے لیکر اعلٰی قسم کے گیسٹ ہاؤسوں میں بڑے پیمانے پر پارٹیاں ہوتی ہیں، میخانے آباد ہوتے ہیں، بادہ و ساغر کے دور چلتے ہیں، پارکوں اور پبلک مقامات میں ...