Posts

ساغر ساغر زہر گھلا ہے قطرہ قطرہ قاتل ہے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
ساغر ساغر زہر گھلا ہے قطرہ قطرہ قاتل ہے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی        ملک کے محافظ جب قاتلوں کا شیوہ اختیار کر لیں،حکمران وقت جب شرپسندوں کی رہبری کا شرمناک کردار اپنا لے، رہنمائےکارواں جب رہزنوں کے ہمراہ ہوجائے تو لوٹ مار اور قتل وغارت گری، انارکی وبدامنی، فساد اور خوں ریزی،ملک وقوم کا مقدر بن جایا کرتی ہیں،اس کی زندہ مثال آج کا وہ سانحہ ہے جو ملک کی باوقار دانشگاہ جواہر لال یونیورسٹی دہلی میں پیش آیا ہے'، یہ یونیورسٹی سیکولر تعلیم گاہ ہے مذہب سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے اس کا نصب العین تعلیم ہے اور اس حوالے سے یہ ایک ممتاز مقام رکھتی ہے' باوجود اس کے فرقہ پرستوں کا نشانہ محض اس وجہ سے بنی کہ یہاں کے طلباء نے کمیونل اور نازی ازم کے خلاف آواز بلند کی اور نسلی تعصب اور فرقہ پرستی پر مبنی سیاہ قانون کو احتجاجی مظاہرے کی صورت میں مسترد کیا ہے'، انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے اٹھنے والی اس آواز کو ملک کی دیگر نیشنل یونیورسٹیاں خصوصاً جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بھی طاقت کے زور پر دبا نے کی اور خاموش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور علی الاعلان...

وقت کی خون آشام لوح پر داستان عیش شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
               وقت کی خون آشام لوح پر داستان عیش                    شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی    ملک عزیز میں انسانیت سر عام رسوا ہے، مشرقی روایات سسک رہی ہے'، گنگا جمنی تہذیب نفرتوں کی چتا پر جل رہی ہے'، مساوات ورواداری فرقہ وارانہ عفریت کے خوفناک چنگل میں آخری سانسیں لے رہی ہے، اقتدار کی شمشیریں بے نیام ہیں، جمہوریت نسلی تعصب کی صلیب پر معلق کردی گئی ہے'، انصاف وعدالت کو کمیونزم کے تختۂ دار پر کھینچ دیا گیا ہے، انسانیت فریاد کررہی ہے'،عوام سراپا احتجاج ہے،    فکری آزادیاں مسلوب اور جمہوری حقوق پامال ہیں،    ماحول سوگوار اور فضائیں لہو لہو ہیں'، ہر سو جابرانہ بربریت کی حکمرانی ہے' افکار و نظریات نہیں بلکہ اب ملت ہی کی بقا خطرے میں ہے' ،اسلامیان ہند کے ہزاروں نوجوان جان لیوا سرد موسم میں کھلے آسمان کے نیچے حقوق انسانی کی بقا وتحفظ کے لئے جان کی بازیاں لگائے ہوئے ہیں بیسیوں فرزندان اسلام اس اسٹیج پر اپنی جان کی بازی ہار گئے اور دوسروں کو سرفروشیوں کا پیغام د...