Posts

عالمی یومِ مزدور یکم مئی کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش یوم مزدور اور اس کا تاریخی پس منظر شرف الدین عظیم الاعظمی

Image
عالمی یومِ مزدور یکم مئی کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش  یوم مزدور اور اس کا تاریخی پس منظر شرف الدین عظیم الاعظمی روئے زمین پر بے شمار ایسے ایام ہیں جو مختلف واقعات سے منسوب ہوکر کسی نہ کسی قوم و ملت ، خطہ و ملک، اور مذہب وتمدن کے لحاظ سے تاریخی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں،  ان لمحات کو اور مخصوص ایام کو مختلف صورتوں میں اور متنوع شکلوں میں  یاد کیا جاتا ہے،برسی منائی جاتی ہے، دکھ درد کا اظہار کیا جاتا ہے، ان واقعات اور سانحات کا ذکر کرکے اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے طرزِ عمل سے بالکلیہ اجتناب کیا جائے گا جس سے انسانیت مجروح ہوتی ہو، جس کے نتائج انسانی دنیا پر تباہ کن اثرات کی صورت میں ظاہر ہوتے ہوں،   یا اگر وہ تاریخیں مسرتوں کی یادگاریں ہیں تو خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے، گھروں کو سجایا جاتا ہے،مارکیٹس کی دلہنوں کی طرح تزئین ہوتی ہے'، گھروں سے لیکر فٹ پاتھوں،اور چھوٹے ہوٹلوں سے لیکر اعلٰی قسم کے گیسٹ ہاؤسوں میں بڑے پیمانے پر پارٹیاں ہوتی ہیں، میخانے آباد ہوتے ہیں،   بادہ و ساغر کے دور چلتے ہیں، پارکوں اور پبلک مقامات میں ...

ممبئی کے نام نہاد مسلمانوں کا انسانیت سوز رویہ شرف الدین عظیم الاعظمی

Image
ممبئی کے نام نہاد مسلمانوں کا انسانیت سوز رویہ  شرف الدین عظیم الاعظمی   زندگی ایک سفر ہے' اور  دنیا ئے فانی کی صورت میں اس سفر کی رہگزر آزمائشوں اور امتحانات سے بھری ہوئی ہے، یہاں کلفتوں کے ساتھ راحتوں، مصائب وآلام کے ساتھ عافیتوں اور مشکلات کے ساتھ آسانیوں کے قافلے ساتھ ساتھ چلتے ہیں،   کائنات کا یہ فطری نظام خلاق عالم کی طرف سے متعین ہے' جسے کوئی مادی مخلوق چیلنج کرنے کی طاقت نہیں رکھتی،   وہ کبھی دولتوں کے انبار دے کر آزماتا ہے'کبھی چھین کر، کبھی عہدہ و منصب اور عز وجاہ کے ذریعے امتحان میں ڈالتا ہے'کبھی ان ساری چیزوں سے محروم کرکے، انسان کے پاس کبھی اولاد وخاندان کی مضبوطی اور اس کی وسعت وقوت اس کے ظرف کو آزماتی ہے'کبھی اس سرمائے سے محرومی اور مختلف النوع ارمانوں اور تمناؤں کے بجھتے ہوئے چراغ اسے سخت امتحان کی تاریکیوں میں ڈال دیتے ہیں (البقرہ)   سرخرو اور کامیاب ہے'وہ انسان جو اس شاہراہ پر صبر وثبات اور قضا وقدر پر ایمان ویقین کا ۔ اخلاق وکردار اور انسانیت نوازی کے ذریعےمظاہرہ کرکے ان آزمائشی مراحل سے گزر جائے، اور دنیاوی سکون وعافیت کی گراں ...

شب برأت کی فضیلت و اہمیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی ✍️ ✍️

Image
شب برأت کی فضیلت و اہمیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی ✍️ ✍️ کائنات اور اس کے اندر ساری چیزیں اس ایک لامحدود اور عظیم ہستی کی مشیت سے وجود میں آئی ہیں جو ازل سے ہے'اور ابد تک رہے گی ،وہی آسمان و زمین اور ان میں موجود تمام مخلوقات کی خالق ہے'، یہ بالکل منطقی بات ہے کہ ہر خالق کو اپنی مخلوق سے محبت ہوتی ہے'، ایک انسان مٹی کا گھروندا تیار کرتا ہے'اس بے حیثیت گھروندے سے بھی اسے اس قدر محبت ہوتی ہے'کہ اس کے بکھرنے پر وہ رنجیدہ ہوجاتا ہے'، ایک موجد کبھی نہیں چاہتا ہے'کہ اس کی مصنوعات کی اہمیت ملک وسماج میں معدوم یا کم ازکم کمتر  یا بے حیثیت ہوجائے، کائنات یا گلیکسی میں انسان جو اشرف المخلوقات کے مرتبے پر فائز ہے'خدا وند عالم اور حقیقی خالق کے نزدیک اس کی کس قدر اہمیت ہے'اور کتنی عظمت ہے'مذکورہ مثالوں سے بڑی آسانی سےسمجھا جاسکتاہے،  رب دوجہاں کی انسانی مخلوق سے محبت ہی کا یہ کرشمہ ہے'کہ اس نے کائنات کی ساری اشیاء کو اس کا خادم اور انسان کو اس کا مخدوم بنا دیا   ہے، خلاق عالم کی بے پناہ رحمتوں ہی کا یہ اثر ہے کہ  اس نے اپنے محبوب پیغمبر محمد ...

مرکز نظام الدین اور میڈیا کا متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ کردار شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
مرکز نظام الدین اور میڈیا کا متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ کردار شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی صحافت اور میڈیا اپنے فرائض،اپنے مواد،اور ملک وقوم سے اس کی مضبوط وابستگی کی بنیاد پر ویسے تو دنیا کے تمام ممالک اور قوم وملت کی تعمیر وترقی اور ادبار و تنزل میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے' لیکن بالخصوص ایک جمہوری ملک میں اپنی ناقابل انکار حیثیت کے باعث یہ ستون کا درجہ رکھتی ہے۔ شعوری طور پر مکمل اہتمام کے ساتھ فن کی صورت میں اس کا وجود اس مقصد کے لیے قائم ہوا تھا کہ اس کے ذریعے صداقت کی تلاش وجستجو کی جائے، سچائیوں کی دریافت کی جائے، سماج میں اسے عام کیا جائے،معاشرے میں وہ کردار وعمل جو اس کی ارتقاء کا زینہ ہوں ،وہ حرکت وعمل جو ملک کی سلامتی کا باعث ہوں، وہ منصوبے اور پلاننگ جس سے سماج میں امن وسکون کی فضا ہموار ہو،ان کی تشہیر کی جائے،ان کی حوصلہ افزائی کی جائے،اور اس کے ذریعے لوگوں میں ملک وقوم کے ارتقاء کا جذبہ پیدا کیا جائے، اور ہر وہ کردار جس سے نقض امن کا خطرہ ہو، ہر وہ عمل جو ملک ومعاشرے کی سلامتی کے سم قاتل ہوں،ہر وہ کردار جس سے ملک میں نفرت کی فضا قائم ہو، ا...

عوام کی بے بسی اور پولیس کی جارحیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
عوام کی بے بسی اور پولیس کی جارحیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی   کوئی معاشرہ کوئی ملک کوئی آرگنائزیشن حتی کہ ایک محدود خاندان بغیر نظم ونسق کے نہیں چل سکتا، قوم وملت اور ملک ومعاشرہ اسی وقت تک قائم رہ سکتا ہے جب تک وہ کسی نظام کسی سسٹم اور کسی قانون کی ڈور کے ساتھ بندھا ہے'،یہی قانون اور نظم وضبط اسے ترقی کی راہوں پر لاتا ہے'،کامیابیوں سے ہمکنار کرتا ہے'، ملک کو جرائم سے محفوظ رکھتا ہے'امن کی خوشگوار فضا پیدا کرتا ہے'،نظم وضبط کے بغیر معاشرہ ایک انسانی بھیڑ ہے ۔سماج ایک جنگلی اور وحشی گلہ ہے'جس کی نہ کوئی سمت سفر ہے'نہ کوئی مستقبل، امن وسکون ہے'نہ راحت و عافیت کا ماحول پیدا کرنے والی کوئی روشنی۔۔۔ عہد قدیم سے لیکر عصر حاضر تک جن قوموں نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اس کا راز یہی نظم ونسق اور عدالت وانصاف ہے' عوام کے ساتھ ساتھ مقتدر اعلی اور اصحاب مناصب کو قانونی ڈور سے وابستہ کرنے کے لئے ہر زمانے میں محافظین پر مشتمل ایک شعبہ  کی حکومتی سطح پر تشکیل دی گئی رومن ایمپائر کے دور میں یقیناَ اس شعبے کو ترقی دی گئی لیکن اسلام کے عہد زریں میں حضرت ع...

ایک نام نہاد مہتمم کا قوم کے بچوں کے ساتھ سفاکانہ رویہ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
ایک نام نہاد مہتمم کا قوم کے بچوں کے ساتھ سفاکانہ رویہ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی کہتے ہیں زمینیں جب سیلاب سے بھر جاتی ہیں تو  موذی جانور بھی اس وقت درندگی بھول جاتے ہیں اور طوفانوں اور قحط سالیوں اور موت کی بارشوں میں وحشی جانور بھی چیر پھاڑ کے عمل سے رک جاتے ہیں،‌ اس وقت ملت اسلامیہ ہند جن مصائب سے دوچار ہے،جن طوفانوں سے نبرد آزما ہے'، مشکلات کے جس سمندر میں اس کی کشتی حیات ہچکولے کھا رہی ہے'، دن کے اجالے کی طرح عیاں ہے'،ایک طرف فرقہ پرستی کی گھٹائیں اس کے سروں پر چھائی ہوئی ہیں، فسطائیت کا عفریت منھ پھاڑے کھڑا ہے'، نسل کشی کے منصوبوں میں اس کا وجود گھرا ہوا ہے'، تو دوسری طرف سماوی آزمائش اور قدرتی بلا اور خوفناک وہلاکت خیز مصیبت نےبھی کرونا کی شکل میں اسے خوف و ہراس کی تاریکیوں میں غرق کر رکھا ہے'،جس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن ہوچکا ہے'،زندگی کی رفتار ٹھہر چکی ہے'، کاروبار اور نقل و حرکت کے سارے ہنگامے سرد ہوچکے ہیں انتہا یہ ہے'کہ مساجد ،مدارس،اور دیگر عبادت گاہیں مقفل ہوگئی ہیں۔۔۔۔ ایسے وقت میں ایک انسان کا فریضہ ہے'کہ وہ خاص...

ملک گیر لاک ڈاؤن اور اس کے حالیہ اثرات شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
ملک گیر لاک ڈاؤن   اور اس کے حالیہ اثرات شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی   کرونا وائرس کی قیامت تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے'،روئے زمین کے وہ ممالک جو وسائل کی فراوانی،اسباب کی وسعت،ٹیکنالوجی کی جدت اور نت نئی ایجادات کے لحاظ سے امتیازی مقام پر تھے،معیشت جن کی آسمانوں کو چھو رہی تھی ،زندگی کی ضروریات کے وہ سامان جو پسماندہ ممالک میں میسر نہیں تھے یہاں ڈسٹ بین میں ڈال دئیے جاتے تھے،معیار زندگی اس قدر بلند کہ ایک فرد کی عیاشیوں میں خرچ ہونے والے سامان عیش وعشرت کی قیمتوں سے غریب ممالک کی کئی بستیاں آباد ہوجائیں۔ زندگی کے ارد گرد جدید آلات کے وہ حصار کہ ظاہرا تمام مصائب وآلام کی ہلکی سی ہوائیں اور کلفتوں کی دھوپ کے لئے عبور کرنا ناممکن،      عیش و عشرت کے خمار میں ڈوبی ہوئی فضا، ہفت رنگ ہواؤں اور دن کے مناظر اور اجالوں کو شرمادینے والی روشنیوں میں نہائی ہوئی راتوں،اور زرق برق ماحول میں خواہشات نفس کی تکمیل کے تمام پر تعیش سامانوں کی موجودگی میں کسے اتنی فرصت ہے'کہ وہ کائنات کی حقیقتوں کو سمجھے،اپنی حیات مستعار کے بارے میں غور کرے، کائنات ...