Posts

عدم مساوات اور اس کے تباہ کن اثرات تحریر ✍️ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
عدم مساوات اور اس کے تباہ کن اثرات تحریر ✍️ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی کائنات کا حسن و جمال اس کے نظام کی مضبوطی ،اس کے اعتدال و توازن اور اس کے استحکام کا راز اس بات میں پوشیدہ ہے'کہ اس کا وجود مختلف رنگوں،بے شمار شکلوں ،ہیئتوں اور متنوع اوصاف پر قائم ہے ،آفتاب میں جو تمازت و حرارت پائی جاتی ہے ماہتاب اس وصف سے خالی ہے'، ستاروں میں جو دلکشی ورعنائی ہے'وہ دوسرے سیاروں میں نہیں، گلشنوں میں بہاریں اسی د م سے قائم ہیں کہ وہ گلہائے صد رنگ اور شجرہائے ہزار رنگ کا مجموعہ ہیں۔ اس کے برعکس اگر تمام  پھولوں،پودوں ،شاخوں اور پتیوں میں یکسانیت ہوجائے وہ رنگ ونور میں ، ساخت وہئیت میں اور مقدار وحجم میں یک رنگ ہو جائیں تو اس چمن کی دلکشی باقی رہے گی اورنہ اس کا جمال ، انسانیت کا باغ ہستی  بھی اسی وجہ سے شاداب،بہار آشنا، اورزندگی سے معمور ہے کہ اس کے افراد قد وقامت، ذوق و مزاج، فطرت وطبیعت، عقل وشعور، اور رنگ ونسل کے لحاظ سے مختلف ہیں، اور طاقت وقوت، حسن و جمال،  فقر و ثروت اور ضعف و ناتوانی کے حوالے سے متنوع ہیں،  اسی کرہ ارض پر کچھ وجود ایسے ہیں جو اپنے ذہن کی سرعت، ...

منظم پلاننگ کے تحت دہلی کے مسلمانوں پر وحشیانہ دہشت گردی۔ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
منظم پلاننگ کے تحت  دہلی کے مسلمانوں پر وحشیانہ دہشت گردی۔ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی نسلی تعصب،فرقہ پرستی اور مذہبی جنونیت جب عوام سے اوپر اٹھ کر ملک کے اعلی عہدیداروں کے ذہنوں میں سما جائے تو پھر  عدل ومساوات ،رواداری وانسانیت اور دستور وقانون  کاغذی اوراق یا بے مقصد لفظوں کے دائرے میں سمٹ کر رہ جاتے ہیں۔ زمینی اعتبار سے اور حقیقت کے لحاظ سے ان کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی۔۔۔۔ اس حقیقت کی جگر خراش مثال اور شرمناک ثبوت ملک کی راجدھانی دہلی میں مسلمانوں کے خون سے رونما ہونے والی لہو رنگ تصویریں ہیں، وہی دہلی جہاں لوک تنتر اور جمہوریت کی علامت سمجھے جانے والے کیجریوال ،ملک کے وزیر اعظم،وزیر اعلی اور بے شمار وزراء ملک کی رہائش گاہیں موجود ہیں، اور سب سے بڑھ کر پوری دنیا کو انصاف ومساوات پر پابند کرنے والا صدر امریکہ موجود ہے'،  لیکن اسی دارالحکومت میں ان تمام سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں دہلی کو آگ کے حوالے کر دیا گیا، مظاہرین پر پتھروں لاٹھیوں سے حملے کئے گئے اور پوری پلاننگ کے ساتھ بے دریغ گولیوں سے پچاسوں افراد کو بھون دیا گیا، پورے علاقے کو...

کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا از قلم ✍️ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی مسجد انوار گوونڈی ممبئی

Image
کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا از قلم ✍️ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی مسجد انوار گوونڈی ممبئی  کسی بھی قوم کی ترقی،کسی بھی ملک کا اقبال اور معاشرے کا عروج اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ وہ کس قدر اسلحوں سے مالامال ہے، وہ دوسری قوموں کو تاراج کرنے کی کتنی طاقت رکھتا ہے، وہ اپنے علاوہ انسانی سماج کو تباہ وبرباد کرنے کی کیسی صلاحیتوں سے آراستہ ہے' اگر یہ صفت انسان میں قابل تعریف ہوتی،اور ان ذرائع اور ان اوصاف کے باعث وہ ارتقاء کے آسمان پر خیال کیا جاتا تو اس چیز کے سب زیادہ مستحق وہ درندے ہوتے وہ حیوان ہوتے جو اپنی ہوس کے لئے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے دوسرے جانوروں کےساتھ قتل و خون کی صورت میں سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کے اجسام کو تار تار کرکے ان کے لہو سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں، بلکہ قوموں اور ملتوں کی بلندی اس کی ارتقاء،اس کا عروج و اقبال ان اوصاف سے وابستہ ہے'جو کبھی اخوت،کبھی محبت وایثار،کبھی فکر ودرد اور کبھی ہمدردی ومساوات کی صورتوں میں زندگی کے انفرادی واجتماعی موڑ پر ظاہر ہوتی ہیں، ارتقاء اور عروج کی شاہراہیں اسی ملک کی قسمت اور اسی سم...

آمریت کے خلاف سرفروشان حریت پر پولیس کی بربریت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
آمریت کے خلاف سرفروشان حریت پر پولیس کی بربریت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی   اقتدار کے ایوانوں سے انسانیت جب رخصت ہوجائے، تو چنگیزیت جنم لیتی ہے'، حکومتوں کی نیتوں میں فتور آتا ہے' تو آمریت پیدا ہوتی ہے'، فرمانروائی کی عمارتیں جب تعصب کے ستونوں پر قائم ہوتی ہیں'تو  سفاکیت رونما ہوتی ہے، نفرتوں کے شعلے اٹھتے ہیں، انصاف رواداری کا خون ہوتا ہے، ظلم وجبر اور شر وفساد کا دور دورہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ حیوانیت اور درندگی پورے معاشرے پر پورے ملک پر مسلط ہوجاتی ہے ملک عزیز بھارت اس وقت اسی متعصبانہ عہد۔اور فرقہ وارانہ دور سے گذر رہا ہے، حکومت کے متعصبانہ، اور نسل پرستانہ نظریات اور فرقہ وارانہ کرداروں کی وجہ سے رواداری پر مبنی اس کی روایات بالکل مجروح ہوچکی ہیں، اس کی جمہوریت اقتدار کے غرور کے نتیجے میں داغ داغ ہوچکی ہے'، اس کی معیشت حاکم وقت کے نسل پرستانہ نظریات پر قربان ہوچکی ہے'، معاشی ادارے ،تعلیمی دانشگاہوں،لمیٹیڈ کمپنیوں اور فیکٹریوں کے دروبام چرمرا کر رہ گئے ہیں'، حکومت کے غیر انسانی،غیر قانونی، اور انتہا پسندانہ قانون کے خلاف پورے ملک میں عوام سرا...

ظلم پھر ظلم ہے'بڑھتا ہے تو مٹ جاتاہے شرف الدین عظیم اعظمی

Image
ظلم پھر ظلم ہے'بڑھتا ہے تو مٹ جاتاہے شرف الدین عظیم اعظمی کسی بھی شے کی انتہا درحقیقت اس کے اختتام کا پیغام ہوتی ہے'،آفتاب کا عروج  زوال کی تمہید ہے'، کائینات کا یہ اصول ابتدا سے ہی جاری ہے' ہندوستان کی حکومت نے آمریت کے روپ میں جس طرح انسانیت کے ساتھ حیوانیت کا رویہ اختیار کر رکھا ہے' اور ملک کی عوام کیساتھ جس طرح غیر ذمہ دارانہ رویوں اور ظالمانہ کرادار کا مظاہرہ کیا ہے' ہندوستان کی ہزاروں سالہ تاریخ اس مثال سے خالی ہے'۔ بالخصوص یوپی کی سنگھی حکومت  نے اقتدار کے نشے میں اور طاقت کے خمار میں مسلم اقلیتوں کے ساتھ  سفاکیت و بربریت کا انتہائی شرمناک اور گھناؤنا کردار ادا کیا ہے ، ایک فاشسٹ نظریہ کی حکومت نے مذہبی بنیادوں پر سیٹیزن شپ پر شب خون مارا ،پورا ملک اس کے خلاف کھڑا ہوا، اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ایک سیکولر اسٹیٹ میں جمہوری حکومت کا یہ فرض تھا کہ وہ ان صداؤں کو سنتی، لاکھوں نوجوانوں بچوں بوڑھوں، اور خواتین کی کے مطالبات کی طرف توجہ کرتی ، مگر طاقت کے غرور  تہذیبی جنون ،اور نسلی ازم کی دیوانگی نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا،کہ حقوق کی پاسدار...

نام کتاب۔۔۔خطبات اعجاز جلد دوم خطیب۔۔۔سلطان القلم۔حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی رح مرتب و مدون۔۔مولانا محمد اشہد قاسمی اعظمی

Image
نام کتاب۔۔۔خطبات اعجاز جلد دوم خطیب۔۔۔سلطان القلم۔حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی رح مرتب و مدون۔۔مولانا محمد اشہد قاسمی اعظمی ناشر۔۔۔مدرسہ عربیہ سعیدیہ اشرف العلوم مصطفی ایجوکیشنل سوسائٹی مہراج گنج گورکھپور قیمت۔۔۔۔۔۔درج نہیں صفحات۔۔۔۔۔۔224 شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی مسجد انوار گوونڈی ممبئی    فکر دیوبند کے سرخیل شاہراہ حریت کے قافلہ سالار حضرت مولانا محمود حسن صاحب نور اللہ مرقدہ جزیرہ مالٹا کی چار سالہ اسیری کے بعد جب دار العلوم دیوبند تشریف لائے تو اس وقت علماء طلباء اور دانشورانِ ملت کے مجمع میں عشاء کے بعد ارشاد فرمایا کہ،،ہم نے مالٹا کی زندگی میں دو سبق سیکھے ہیں پہلا سبق یہ کہ میں نے جیل کی تنہائیوں میں اس پر غور کیا کہ پوری دنیا میں مسلمان دینی و دنیوی ہر حیثیت سے کیوں تباہ ہورہے ہیں اس کے دو سبب معلوم ہوئے ایک ان کا قران کو چھوڑ دینا دوسرے آپس کے اختلاف اور خانہ جنگی اس لیے میں وہیں سے یہ عزم لےکر آیا ہوں کہ اپنی باقی زندگی اس کام میں صرف کردوں کہ قرآن کریم کو لفظا اور معنا عام کیا جائے  بچوں کے لئے لفظی تعلیم کے مکاتب بستی بستی قائم کئے جائیں بڑ...

یوم جمہوریہ ہند اور اس کی حقیقت وحیثیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
یوم جمہوریہ ہند اور اس کی حقیقت وحیثیت شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی    انسانی زندگی کا بنیادی اثاثہ اور اساسی حق یعنی آزادی کی نعمت جو ایک صدی سے انگریزی استعماریت کی تاریکیوں میں گم تھی ،اور صدیوں کی آبلہ پائیوں اور سرفروشانہ قربانیوں کے نتیجے میں غلامی کی زنجیریں پگھلیں، اور آزادی کا سورج 1947میں ہند کے افق پر طلوع ہوا، برطانوی مصنوعات کی بہت ساری چیزوں میں سے اس کے مخصوص نظام حکومت اور ایکٹ کو بھی یہاں کے رہنماؤں نے ریجیکٹ کردیا چنانچہ بھارت پر برطانوی ایکٹ جو 1935سے نافذ تھا اسے منسوخ کرکے ایک جمہوری نظام اور سیکولر دستور مرتب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا 15/اگست 1947کو بھارت آزاد ہوا اور 26/جنوری 1950/کو ایک جمہوری نظام کے نفاذ کے حوالے سیکولر اسٹیٹ کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا،اس سے پہلے کہ آزاد بھارت کے آزاد اور سیکولر آئین اس کی خصوصیات،اس کی جامعیت،اس کے نظام حکمرانی ونگہبانی، اس کے انفرادی واجتماعی قوانین اور اس کی عدلیہ کی حیثیت کے بارے میں گفتگو کی جائے۔کچھ ذکر جمہوری نظام اور اس کی خوبیوں وخامیوں اور اس کے حقائق کا۔۔۔۔۔ جمہوریت یا ڈیموکریسی۔۔ ملوکیت ی...