Posts

اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی  اس دنیا میں  تاریخیں انسانوں کو  امتیازی مقام کرتی ہیں،لمحات  شناخت عطا کرتے ہیں، زمانے کی کوئی گردش اور وقت کی کوئی گھڑی  انھیں یادگار بنا جاتی ہے، گردش شام و سحر کی انہیں مخصوص ساعتوں کے آئینے میں انسان  اپنے اہم واقعات کو دیکھتا ہے، وہ اپنی ذات کو خاندان کواور قوموں کو انہیں تاریخی حوالوں سے پہچا نتا ہے وہ تاریخ اس کی زندگی کا حوالہ ہوتی ہے اور پستیوں وعظمتوں کے حوالے سے اس کے وجود کی رہین منت۔۔ لیکن زندگی کی شاہراہوں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی زندگیاں ان لمحات اور زمانوں کے رحم وکرم کی محتاج نہیں ہوتی ہیں، ان کے وجود کی تنویروں میں کسی ساعت کسی وقت کسی تاریخ اور کسی گردش ارض وفلک کا کرشمہ نہیں ہوتا ہے ،بلکہ زمانے کی گردشیں خود  اپنی انفرادیت کے لئے ان کی محتاج ہوتی ہیں، وہ اپنی صلاحیتوں،استعدادوں ،بے نظیر شعوری قوتوں،مسلسل جہد،متواتر عمل، چٹانوں کی طرح عزم،پہاڑوں کے مانند ہمت واستقلال، دریاؤں کی طرح بے تاب،اور ہواؤں کی طرح ہردم رواں دواں اور پارے کی طرح بے چین طبیعت کے...

ملک میں پھیلی ہوئی بے کسی کی دھوپ اور خود غرضی ومفاد پرستی۔ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
   ملک میں پھیلی ہوئی بے کسی کی دھوپ اور خود غرضی ومفاد پرستی۔ شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی کسی بھی ملک کی ترقی،قوم کی خوشحالی اور سماج کی خوبصورتی کے لئے جہاں ملک کے فرمانرواؤں کی نیتوں کی شفافیت،قوم وملک کے حوالے سے ان کے مخلصانہ جذبات اور بصیرت مند انہ کردار و عمل، ٹھوس منصوبہ بندی، قوموں کو سہولتوں سے آراستہ کرنے، زندگی کی تمام ضروریات کے حوالے سے انہیں مطمئن کرنے، اور ملک کی ہر شعبے اور ہر میدان میں ترقی کی ضمانت عطا کرنے والے پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے'، وہیں قوموں کے درمیان بھی ہمدردی کے جذبات،اخوت والفت سے لبریز مخلصانہ اعمال، خیر خواہی و رواداری پر مشتمل افعال، امانت و دیانت و سخاوت  وایثارکے صحت مند جذبات اور انسانی حقوق کے تحفظ و ادائیگی  کے حوالے سے بے لوث خدمات پر مشتمل اخلاق وکردار کے مظاہرے بھی ملی زندگی کے لئے ناگزیر ہیں ۔ مذکورہ دونوں بنیادی اوصاف وکردار میں کسی بھی ایک کے فقدان کی وجہ سے معاشرہ بدامنی اور اضطراب وبے چینی کا لازمی طور پر شکار رہتا ہے'، ظاہر ہے جس ملک میں خود غرضی عام ہوجائے ،لوٹ کھسوٹ وہاں کا مزاج بن جائے، ذاتی مف...

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی مسجد انوار شیواجی نگر ممبئی 8767438283

Image
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی مسجد انوار شیواجی نگر ممبئی 8767438283      روئے زمین پر ہر دور میں  علم و عمل اور اخلاق وکردار کی تاریخ رقم کرنے والا ایک کارواں  زندگی کے اہم نصب العین کی طرف محو سفر رہا، وہ جہاں جہاں سے گذرا ،انسانیت کے خشک کھیتوں،اور صحرا وبیابان کو سیراب کرتا گیا، اس نے کہیں علم کے چراغ روشن کئے،کہیں فکر ونظر کے دیپ جلائے، کہیں اخلاق وکردار  کو زندگی عطا کی،کہیں  توحید ورسالت کی قندیل فروزاں کی اور کہیں بیکراں فضاؤں میں پھیلی ہوئی تاریکیوں کا سینہ، انسانیت ،اخوت ،محبت اور الفت ومعرفت کی تیز شعاعوں سے چاک کرکے وقت وزمانے کی پیشانیوں پر عزم واستقلال اور جہد مسلسل کی داستان رقم کردی۔ علمی وتحقیقی اور  فکری و نظریاتی دنیا کی نہایت روشن،قدآور،اور بلند وبالا شخصیت حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب اسی تاریخ ساز کارواں کے ایک فرد تھے جو کل یعنی چودہ مئی 2020/بروز جمعرات کو اس دار فانی سے رخصت ہوکر عالم بقا کی طرف روانہ ہوگئے، آپ کی زندگی مختلف الجہات اوصاف کا آئینہ تھی، آپ ایک زبردست، جید،ب...

رمضان ایثار و ہمدردی کا موسم شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی امام و خطیب مسجد انوار گوونڈی ممبئی

Image
رمضان ایثار و  ہمدردی کا موسم شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی امام و خطیب مسجد انوار گوونڈی ممبئی  اسلام کی بہت ساری خصوصیات میں سے یہ خصوصیت بھی توحید ورسالت کے حقوق کے بعد اساس کا درجہ رکھتی ہے کہ جس میں انسانیت کی خدمت،اس کے حقوق کی حفاظت،اس کی ضروریات کی رعایت ، اس کی حرمت و عزت کےپاس و لحاظ،اور اس سے محبت وہمدردی کے روئیے کو انسانیت کی معراج اور انتہائی اعلیٰ کردار قرار دیا گیا ہے،بلکہ غور کیا جائے تو انسانی خدمات کے یہ اعمال وکردار خالق ارض وسماء کے حضور پیش کی جانے والی عبادتوں کی بھی ہمسری کرتے نظر آتے ہیں، روزہ ایک عبادت ہے'اور اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے'رب دوجہاں کے اعلان کے مطابق تمام عبادات کا بدلہ جنت اور سامان جنت کی شکل میں قیامت میں کامیاب ہونے والوں کو ملے گا مگر روزے کا بدلہ خود خدا کی ذات ہے'، اسی روزہ کے بارے میں قانون ہے'کہ اگر کسی نے روزہ نہیں رکھا اور دوسرے ایام میں بھی رکھنے کا چانس نہیں ہے'تو وہ ہر روزے کے بدلے غریبوں کو کھانا کھلائے،عمدا روزہ توڑنے کی صورت میں وہ دوسرے دنوں میں ساٹھ روزے کا کفارہ ادا کرے اگر یہ نہیں ک...

شراب کی ہلاکت خیزی اور ملک میں اس کی سرپرستی شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی

Image
شراب کی ہلاکت خیزی اور ملک میں اس کی سرپرستی شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی   روئے زمین پر بے شمار مخلوقات ہیں جو جسمانی حجم کے اعتبار سے  ساخت وسائز کے اعتبار سے،طاقت وقوت کے لحاظ سے اور مضبوطی و توانائی کے حوالے سے انسانی مخلوق کے مقابلے میں کہیں فائق اور بڑھی ہوئی ہیں، باوجود اس کے یہ روشن حقیقت ہے کہ جسمانی ساخت کی کمزوریوں اور ناتوانیوں کے باوصف ان تمام مخلوقات پر انسانوں کی حکمرانی آغاز آفرینش ہی سے قائم ہے، کارخانہ عالم کی تمام اشیاء ایک انسان کے آگے جھکی ہوئی ہیں ،خشکی سے لیکر تری تک، صحرا وبیابان سے لیکر وسیع وعریض دشت تک کو ن سی ایسی جگہ،کون سا ایسا مقام ہے جہاں اس نے اپنے تسخیری علم نصب نہ کئے ہوں، جس طرح تمام مخلوقات پر انسانوں کی حاکمیت مسلم ہے اسی طرح اس کی فرمانروائی کا سبب بھی لوگوں کے سامنے سر بستہ راز نہیں بلکہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ جس چیز نے اسے ساری چیزوں کے درمیان امتیازی شان عطا کی ہے اور جس صفت کی وجہ سے یہ دنیا کی تمام مخلوقات پر فائق ہے اور جس عنصر کے باعث کائینات میں اس کا تسخیری سفر تیز رفتاری سے ارتقائی منزلوں کی طرف گامزن ہے،وہ زندگی کی قیمت...

عالمی یومِ مزدور یکم مئی کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش یوم مزدور اور اس کا تاریخی پس منظر شرف الدین عظیم الاعظمی

Image
عالمی یومِ مزدور یکم مئی کے ضمن میں ایک خصوصی پیشکش  یوم مزدور اور اس کا تاریخی پس منظر شرف الدین عظیم الاعظمی روئے زمین پر بے شمار ایسے ایام ہیں جو مختلف واقعات سے منسوب ہوکر کسی نہ کسی قوم و ملت ، خطہ و ملک، اور مذہب وتمدن کے لحاظ سے تاریخی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں،  ان لمحات کو اور مخصوص ایام کو مختلف صورتوں میں اور متنوع شکلوں میں  یاد کیا جاتا ہے،برسی منائی جاتی ہے، دکھ درد کا اظہار کیا جاتا ہے، ان واقعات اور سانحات کا ذکر کرکے اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے طرزِ عمل سے بالکلیہ اجتناب کیا جائے گا جس سے انسانیت مجروح ہوتی ہو، جس کے نتائج انسانی دنیا پر تباہ کن اثرات کی صورت میں ظاہر ہوتے ہوں،   یا اگر وہ تاریخیں مسرتوں کی یادگاریں ہیں تو خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے، گھروں کو سجایا جاتا ہے،مارکیٹس کی دلہنوں کی طرح تزئین ہوتی ہے'، گھروں سے لیکر فٹ پاتھوں،اور چھوٹے ہوٹلوں سے لیکر اعلٰی قسم کے گیسٹ ہاؤسوں میں بڑے پیمانے پر پارٹیاں ہوتی ہیں، میخانے آباد ہوتے ہیں،   بادہ و ساغر کے دور چلتے ہیں، پارکوں اور پبلک مقامات میں ...

ممبئی کے نام نہاد مسلمانوں کا انسانیت سوز رویہ شرف الدین عظیم الاعظمی

Image
ممبئی کے نام نہاد مسلمانوں کا انسانیت سوز رویہ  شرف الدین عظیم الاعظمی   زندگی ایک سفر ہے' اور  دنیا ئے فانی کی صورت میں اس سفر کی رہگزر آزمائشوں اور امتحانات سے بھری ہوئی ہے، یہاں کلفتوں کے ساتھ راحتوں، مصائب وآلام کے ساتھ عافیتوں اور مشکلات کے ساتھ آسانیوں کے قافلے ساتھ ساتھ چلتے ہیں،   کائنات کا یہ فطری نظام خلاق عالم کی طرف سے متعین ہے' جسے کوئی مادی مخلوق چیلنج کرنے کی طاقت نہیں رکھتی،   وہ کبھی دولتوں کے انبار دے کر آزماتا ہے'کبھی چھین کر، کبھی عہدہ و منصب اور عز وجاہ کے ذریعے امتحان میں ڈالتا ہے'کبھی ان ساری چیزوں سے محروم کرکے، انسان کے پاس کبھی اولاد وخاندان کی مضبوطی اور اس کی وسعت وقوت اس کے ظرف کو آزماتی ہے'کبھی اس سرمائے سے محرومی اور مختلف النوع ارمانوں اور تمناؤں کے بجھتے ہوئے چراغ اسے سخت امتحان کی تاریکیوں میں ڈال دیتے ہیں (البقرہ)   سرخرو اور کامیاب ہے'وہ انسان جو اس شاہراہ پر صبر وثبات اور قضا وقدر پر ایمان ویقین کا ۔ اخلاق وکردار اور انسانیت نوازی کے ذریعےمظاہرہ کرکے ان آزمائشی مراحل سے گزر جائے، اور دنیاوی سکون وعافیت کی گراں ...