ملک کی سالمیت خارجی سیاست کی نذر شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی
ملک کی سالمیت خارجی سیاست کی نذر شرف الدین عظیم قاسمی الاعظمی کسی بھی ملک کی سالمیت اور بقا کا انحصار ،مساوات وبرابری اور انصاف ورواداری پر مشتمل صحت مند داخلی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ دفاعی نظام کے استحکام ، سرحدوں پر حفاظتی انتظامات کی مضبوطی، اور سفارتی تعلقات روابط کے قیام پر مبنی خارجہ پالیسی بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک عزیز بھارت میں اول روز سے دونوں پالیسیاں نہایت معتدل اور مضبوط رہی ہیں خصوصاً اس کا سرحدی نظا م ہمیشہ سے مستحکم رہا ہے'، سرحدی حفاظت کے لئے ملک کا بڑا سرمایہ مخصوص ہے جو اس پر متعین محافظوں پر صرف ہورہا ہے، اور لاکھوں افراد پر مبنی محافظوں کے یہ سینکڑوں دستے ہمہ وقت ملک کے تحفظ کے لئے تیار کھڑے رہتے ہیں، سرحد کے ان علاقوں میں جہاں سورج شعلے برساتا ہے'، اور ان سرد خطوں میں جہاں درجہ حرارت مائینس ہوجاتا ہے، اور یخ بستہ سردیوں میں پینے کا پانی بھی برف ہوجاتا ہے، یہ پوری تندہی سے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھالے رہتے ہیں'، بلاشبہ خارجی دشمنوں سے بے پرواہ ملک میں جو تمام سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، معاشی نظ...